ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار میں حادثے کا شکار ٹیچر کو ڈی سی اور ضلع پنچایت سی ای او نے پہنچایا اسپتال

کاروار میں حادثے کا شکار ٹیچر کو ڈی سی اور ضلع پنچایت سی ای او نے پہنچایا اسپتال

Sun, 28 Oct 2018 15:37:42    S.O. News Service

کاروار28؍اکتوبر (ایس اونیوز)ضلع ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول اور ضلع پنچایت چیف ایکزیکٹیو آفیسر ایم روشن جب صبح کے وقت بھٹکل کی طرف سفر کررہے تھے تو بیت کول کے علاقے میں انہوں نے دیکھا کہ نگے کووے ہائر پرائمر ی اسکول کے ہیڈماسٹر درگیش گوڈا(۵۵سال)کی موٹر بائک کو ایک ہائیڈرالک کرین نے ٹکر ماردی جس کی وجہ سے درگیش گوڈا کے سر پر گہری چوٹ آئی ہے۔

یہ منظر دیکھ کرڈی سی اور سی ای او نے فوری طور پر اپنی گاڑیاں روکیں۔ اور زخمی درگیش کو اسپتال میں منتقل کروانے کا انتظام کیا۔ سرکاری افسران کی طرف سے انسانی خدمت کے اس جذبے کو مقامی عوام نے بہت سراہا ہے۔


Share: